کراچی میں شارع فیصل پر گڑھا پڑنے سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شار فیصل آواری ٹاور کے سامنے ایئرپورٹ جانے والے ٹریفک پر گڑھا پڑ گیا جس کے بعد متاثرہ ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلفٹن یا ٹاور سے ایئرپورٹ کیلئے عبداللہ ہارون روڈ، لکی اسٹار سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کریں۔