محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ روزبھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 45، تربت 44 ، نورپورتھل 43 اور دادو42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز چیف میٹرالوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ رواں سال جولائی اور اگست میں کئی سالوں کے بعد مون سون کی بھرپور بارشیں ہوئیں جو پانی کے ذخائر اور پاکستان کی زراعت کیلئے مفید ثابت ہونگی جبکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہو گا۔
انہوں نے بتایا اگلے دو سے تین روز تک ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم رواں ہفتے کے آخر میں ایک یا دو بارشوں کی توقع ہے۔