پاکستان نے دہشت گردی میں ملوث بھارت کے مزید دو جاسوسوں کا پتہ لگا لیا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سوامی آسیم آنند اور گوبند پارٹ ایران سے بلوچستان آئے، بھارتی جاسوس 13 جولائی 2018 کو مستونگ میں دہشت گردی کے حملے میں ملوث ہیں اور یہ جاسوس دہشت گردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے۔
ذرائع وزرات داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کے لیے افغانستان اور ایران کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2016 میں بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر اور ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔