کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، سات موبائل فونز، نقدی،منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنزیل اشرف، محمد مبشر عرف موبی اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔ملزمان پر مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔