پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔
قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زماں ، امام الحق ، بابراعظم ،حارث سہیل، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، محمد عامر ، وہاب ریاض اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
خیال رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2009 میں کھیلا گیا تھا۔