پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے تیزی براقرار ہے جس کے سبب ہنڈرڈ انڈیکس 33 ہزار سے اوپر پہنچ گیا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار 523 پر اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 160 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔
جمعرات کے روز مارکیٹ میں خریداروں کی کثرت ہونے کے سبب مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 46,459,580 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 1,491,264,556 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 47 پوائنٹس کا اضافہ ہو تھا۔
پیر کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار 33 پوائنٹس پر موجود تھا اور پہلے ہی دن 603 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ منگل اور بدھ کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہوا۔