پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو وفاقی وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔
تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراعلان کیا کہ انہیں انتہائی خوشی ہے کہ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے انہیں لڑکیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے کیلئے خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں ادکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکوں ۔ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہیں کہ جہاں بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقصد میں ان کاساتھ دیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اگر لڑکیوں کو ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔
Delighted 2be appointed by the Ministry of Human Rights as Goodwill Ambassador 4 the rights of the girl child. This is something close to me & I look forward to actively raising awareness of the issues to be addressed. Lets give girls the better future they deserve @mohrpakistan pic.twitter.com/8mfApONGEW
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 10, 2019