اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 762 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور 100انڈیکس میں 323پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔
سرمایہ کاری مالیت مزید 63 ارب 45کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 3.74 فیصدزائد جبکہ 60.62 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 322.79 پوائنٹس اضافے سے 33762.48 پوائنٹس پر بندہوا۔
جمعرات کو مجموعی طورپر 353 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 214 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔