صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر قوم سے اظہار تشکر کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی دعاؤں سے عدالت نے نواز شریف کی ضمانت منظورکرلی ہے۔ اپنے وکلاء کا معاونت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نواز شریف کی ضمانت قوم کیلئے خوشی کی لہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے مرض کی تشخیص نہ ہوسکی۔ قوم سے درخواست ہے کہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کریں