وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نےاپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت نے جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا،مگر مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے، جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایک کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔