سانحہ تیز گام کے باعث اپوزیشن نے آزادی مارچ کا آج ہونے والا جلسہ کل تک ملتوی کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے سانحہ تیزگام کے پیش نظر مشترکہ طور پر آزادی مارچ کے حوالےسے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ آج جلسہ گاہ پہنچے گا۔
ترجمان نے اپنی گفتگو میں بتایا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بتایا ہے کہ جلسہ کل بعد نماز جمعہ اسلام آباد میں ہوگا۔
واضح رہے کہ کراچی سے راوپنڈی جانے والی مسافر ٹرین میں سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔