ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات اور دیگرحکام کو نوٹیفکیشن بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے
گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کی طبعیت ناساز ہونے پر جیل حکام انہیں معائنےکے لیے پمز لیکر آئے تھے جہاں ان کا کارڈیک سینٹر میں چیک اپ کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کے دل،گردے اور ہرنیا کا چیک اپ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ جیل روانہ ہوئے تھے۔
اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان کی طبیعت ناساز، پمز اسپتال میں طبی معائنہ تاہم اب ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات اور دیگرحکام کو نوٹیفکیشن بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے۔
نوٹفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم کو اسپتال منتقل کرنے اور اسپتال میں بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی بھی وقت سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا اور احتساب عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔