وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی میں مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نوازشریف کی صحت پرسیاست نہ کرے اور واپسی کی گارنٹی کا بندوبست کرے۔ بغیرکوئی لائحہ عمل اختیار کئے باہر بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی مثال آصف زرداری اور کئی دیگرملزمان کے لیے بھی کافی ہے، حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے جس سے شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پرنوازشریف نے حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا۔