صدر مملکت آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے،عارف علوی کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خاتون اول کے ہمراہ آج پیر کی صبح کوئٹہ پہنچیں گے،کوئٹہ آمد کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی بلوچستان یونیورسٹی جائیںگے جہاں وہ تین روزہ بلوچستان لائیواسٹا ک ایکسپو کا افتتاح کریں گے جبکہ خاتون اول گورنر ہائوس کوئٹہ میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
دورے کے دوران سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں اور پی ٹی آئی کے وفد صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ گورنر امان اللہ خان یاسین زئی صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفگ کریں گے۔