امیرجمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران دن گننا شروع کردیں، ہم اسلام آباد سے ایسے ہی واپس نہیں آئے۔
بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران دن گننا شروع کردیں، ان کی جڑیں کٹ چکیں۔ الزام لگایا کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے لیکن ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان سے کوئی پیسہ غیر قانونی طور پر نہیں گیا، تو پھر ڈرامے کیوں کیے گئے؟
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا کوئی نظریہ نہیں، ووٹ چوری کر کے حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم اسلام آباد بلاوجہ نہیں گئے اور ایسے ہی واپس نہیں آئے۔ ملک کو دوبارہ الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بہن کو این آر او دیا۔ ان کی سلائی مشین کی کمائی 70ارب ڈالرز ہے، ایسی کوئی مشین ہمیں بھی دلادو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کو چور کہنے والا آج کیا منہ دکھائے گا؟ ہم میدان میں کھڑے ہیں، آؤ میرے اور اپنے کردار کا مقابلہ کرو۔