گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس ثقافتی ورثہ ہے، جسے پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر نہیں گرایا جاسکتا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فی الفور گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے،درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔