دس سال بعد پاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہوگئے ، سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پوری قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کررہی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی موجود نہیں جو اس قبل اپنی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلا ہو ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم 10سال کے طویل عرصے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز کھیل رہی اور ٹیم میں شامل کپتان سمیت تمام کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی 75 اور اسد شفیق 71 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں لیکن دونوں سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔