اسلام آباد: سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی پانچویں برسی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خصوصی ترانہ جاری کر دیا ہے۔
دکھ کے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ شہدا اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کو ناکام بنانے
کےلیے بطور قوم ہم نے طویل جدوجہد کی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں دیرپا امن اور خوشحالی کےلیے متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو پانچ سال بیت گئے مگر زخم آج بھی تازہ ہیں۔