اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علا قہ جات میں شدید سرد رہے گا۔
پنجاب کے میدانی علا قوں میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔
شہر قائد میں 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ مطلع صاف رہے گا۔
گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔