کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔
بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 299 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح پر آ گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا۔
100 انڈیکس کا آغاز 42 ہزار 539 پوائنٹس پر ہوا۔ اور آغاز سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا جو اختتام تک منفی زون میں ہی رہا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ کمی 386 پوائنٹس کی ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 240 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔