کراچی: بھارت نے پاکستان میں ایشیاکپ کھیلنے سے انکارکر دیا۔ بھارتی بورڈ کے مطابق پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں۔
ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو پرمنعقد ہونا چاہیے۔ بھارت نے بھی ایشیاکپ دوہزاراٹھارہ یواےای میں کرایاتھا جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی تھی۔
ایشین کرکٹ کونسل نے گذشتہ اکتوبرمیں اس سال ستمبرمیں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کوسونپی تھی۔ اس بارایشیاکپ اکتوبرمیں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظرمختصر طرز کی کرکٹ پر مبنی ہوگا۔
اور میگاایونٹ کی تیاری کے لیے ایشیا کپ کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان میں ایشیاکپ میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔
بورڈ کے ایک ممبر کے حوالے سے اخبارنے لکھا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارتی ٹیم ملٹی نیشن ٹورنامنٹ کے لیے بھی پاکستان اپنی ٹیم نہیں بھیج سکتا۔ ہمیں پاکستان کی میزبانی کے حق پرکوئی اعتراض نہیں۔ تاہم ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو پرمنعقد ہونا چاہئے۔
جس طرح دوہزاراٹھارہ میں بھارت نے میزبان ہونے کے باوجودیواے ای میں کرایا تھااوراس میں پاکستان نے بھی شرکت کی تھی۔ایشین کرکٹ کونسل ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت چاہتاہے تواسے نیوٹرل وینیوپرمنعقد کرانا ہوگا۔