اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج رہا۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا،
گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سرد رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں جمعرات کی صبح شدید دھند کا راج رہا۔ وفاقی درالحکومت اور لاہور سمیت کئی اضلاع دھند کی لپیٹ میں رہے۔
ساہیوال اور گردو نواح میں بھی دھند کے ڈیرے رہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
کراچی میں آج صبح کو درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سائبرین ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔