اسلام آباد:وزارت صحت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان آنے والے ملکی وغیر ملکی باشندوں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سمیت دیگرامراض کے پھیلاؤ کے تدراک کے لیے ملک بھرکے ایئرپورٹس پرپیشگی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا ہے،
وزارت صحت کی ہدایت پرپاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ دیکلریشن فارم میں رابطے کی تفصیلات اورسفرکی مختصر تاریخ شامل ہوگی، پاکستان میں داخل ہونے کے لئے مکمل شدہ فارم جمع کروانا ضروری ہوگا، جہازکا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظرکارڈ میں معلومات کا اندراج کرنا اور کارڈ کو لاؤنج میں ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کرنا لازمی ہوگا،بصورت دیگرپاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈیکلریشن فارم میں نام، پاسپورٹ نمبر اور پتہ، مختلف ممالک میں قیام اورکیا مسافر کی صحت کی تفصیلات ہوں گی، فارم عام عوام کی آسانی کے لیۓ بنایا گیا ہے۔