اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نا اہلی کیلئے دائردرخواست پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکلاء کو تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔
سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔