لودھراں (پاک الرٹز) لودھراں میں جعلی پیر نے تعویز لینے کے لیے آنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 368 ڈبلیو بی کی رہائشی زوار مائی زوجہ ملازم حسین کو اس کا عزیز محمد افضل عرف پپو کالے یرقان کے علاج کا تعویز دلوانے چک نمبر 356 WB میں پیر رحمت اللہ کے پاس لے کر گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیر رحمت اللہ نے زوار مائی کو تعویز دینے کے بہانے اپنے حجرے میں بلایا اور نشہ آور پانی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایچ او امیر احمد کے مطابق مقدمہ درج کر کے جعلی پیر ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زوار مائی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔