اسلام آباد: پاکستان میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرمان کو سرعام پھانسی کی قرارداد قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہوگئی ہے۔
قرارداد وزیرمملکت علی محمد خان نے پیش کی اور حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے اس کی مخالفت کی۔
راجہ پرویز اشرف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھانسی کی سزا ممکن نہیں کیونکہ پاکستان پر اقوام متحدہ کے قانون لاگو ہوتے ہیں اور کوئی بھی معاشرہ اس کو قبول نہیں کرے گا۔
پیپلزپارٹی رہنما نے تجویز دی کہ سزا سخت کر دیں مجرم کو اتنی سزا دیں کہ جیل میں مر جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وقافی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹویٹر پر اس بل کی مخالف کی۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ میں اس قرارداد کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ یہ ظالمانہ تہذیب کے طریقوں میں ایک اورسنگین فعل ہے،
معاشرے متوازن انداز میں چلتے ہیں ظلم جرائم کا جواب نہیں ہوتا۔ یہ انتہا پسندی کا ایک اور اظہار ہے۔