پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران مہمان ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شاہین شاہ آفریدی نے 4 ، محمد عباس، حارث سہیل نے 2.2 جبکہ نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی۔
اظہر علی کا کہنا تھا بنگلا دیش کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمارے فاسٹ بولر اہم کردار ادا کریں گے۔
اظہر علی کی حکمت عملی کو پاکستانی پیسرز نے درست ثابت کیا اور بنگلادیش کی پوری ٹیم 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد متھن 63 اور نظم الحسین شانتو 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔