لاہور میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے،جہاں گھر کے کرائے کی رقم پوری کرنے کیلئے قرض لینے گئی خاتون اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کے ہمراہ ٹرین کی زد میں آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا،جہاں ستائیس سالہ روبینہ کے شوہر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ وہ نو ہزار روپے ماہانہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے۔
صرف چار ہزار روپے کم ہونے پر مالک مکان نے گھر چھوڑنے کا نوٹس دیا، جس پر روبینہ سب سے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ قرض لینے بہن کے گھر جا رہی تھی کہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی۔
نصیر آباد پولیس نے موقع پر ماں اور بچے کی لاشیں مردہ خانے منتقل کیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا حادثاتی تفتیش کے بعد کسی نتیجے پر پہنچا جاسکے گا۔