وزیرخزانہ اسد عمر نے ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ بتا دی اور کہا کہ درآمدات میں اضافہ ڈالر کی اُڑان کی وجہ بنا۔
اسلام آباد میں 11ویں جنوبی ایشیا اکنامک سمٹ سے خطاب میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ درآمدات بڑھ رہی ہے، برآمدات کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے روپے پر دباؤآیا اس کے علاوہ اورکوئی بحران نہیں۔ بنیادی مسائل حل کرنےکےلیےاقدامات کررہے ہیں۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کے منشور کا حصہ ہے کہ ایکسچینج ریٹ کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کرے گا، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری برقرار رہے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں بھارت کا شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے، بھارت کے لوگ بھی امن چاہتے ہیں،امید ہے کہ سارک تعاون مستقبل میں مضبوط ہوگا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ درآمدات بڑھنے سے روپیہ دباؤ میں آیا ،اب ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، ایک بلین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔