فرانس میں جاری فیول قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ حالات کو قابو پانے کیلئے فرانسیسی وزیراعظم نے فیول ٹیکس کی قیمتوں میں معطلی کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے آج مظاہرین کے ساتھ ہونےوالی میٹنگ بھی منسوخ کر دی۔
فرانس میں فیول پر ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج اورمظاہروں کو تین ہفتے ہو چکے ہیں۔ حالات پر قابو پانے کیلئے فرانسیسی وزیراعظم نے ٹیکس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں معطلی کرنےکااعلان کیا ہے۔پولیس اور مظاہرین کی شدید جھڑپوں میں 133 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے آنسو گیس کا شیل لگنے سے 80 سالہ خاتون اور چار افراد ہلاک ہوگے۔ 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکاہے۔ فرانس میں 75 % پیٹرول پمپز پر تالے لگ گئے ہیں۔