کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب کاروبار روک دیا گیا ہے۔ آج کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی ایک گھنٹے میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100انڈیکس میں 1324پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے سبب تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطی کر دی گئی ہیں۔
آخری خبریں آنے تک انڈیکس36ہزار348پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا اور رواں ہفتے میں دوسرے بار کاروبار روکنا پڑا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہی ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 803 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 36 ہزار 870 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
مندی کے سبب کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے قبل 100 انڈیکس36348 پر تھا اور141,367,680 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت6,540,077,385 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 673 پوائنٹس پر ہوا تھا۔