سکھر: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی تاہم عدالت نے ریفرنس میں نامزد دیگر افراد کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے پر خورشید شاہ کے وکلا نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
گزشتہ سال دسمبر میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں سید خورشید شاہ کی بیگمات ناز بی بی اور طلعت بی بی بھی شامل ہیں۔
خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، بھتیجے صوبائی وزیر اویس شاہ کا نام بھی ریفرنس میں شامل کیا گیا تھا۔