اسلام آباد: دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے جس میں ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے 1970 سے 2018 کے دوران 60 فیصد جنگلی حیات کی نسل زمین سے ختم ہوچکی ہے۔
اور یہ سلسلہ یہاں رُکا نہیں بلکہ آج بھی بیشتر جنگلی حیات اور ان کی خاص انواع و اقسام معدومی کے خطرات سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سنگین اثرات کے باوجود ہمیں اس دنیا کو درپیش زیادہ سنگین ماحولیاتی ایمرجنسی کو بھولنا نہیں چاہیے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والے ارتھ ڈے کو اس سال موسمیاتی لائحہ عمل کا نام دیا گیا ہے۔