کراچی:(24 اپریل 2020) سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کاروبار کے ایس او پیزجاری کردئیے ہی
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت رمضان المبارک کے دوران کاروبار کے
ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات صبح نو سے دوپہر تین بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک راشن اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ پکے ہوئے کھانے کی ڈلیوری شام 5 سے رات 10 بجے تک ہوگی، سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی،رمضان المبارک میں شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس جاری رہے گا اس کے علاوہ محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس میں وقت بتایا ۔