اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر نیب نے طلب کر لیا۔
نیب راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کل جمعرات کو جعلی اکاوَنٹس کیس میں طلب کیا ہے۔ مراد علی شاہ سے سندھ روشن پراجیکٹ سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔
گزشتہ سال ستمبر میں بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو نیب نے طلب کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس سے قبل نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس سے قبل نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملزم کیس سے متعلق ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا اور ان سے نیب کی ٹیم نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی تھی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار نیب کے سامنے پیش ہوا تاہم مجھے کوئی خاص چیز نظر نہیں آئی جبکہ نیب کو اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔