کمشنر کراچی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر کے حساس علاقوں میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد آج شام سات بجے سے کیا جائے گا۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے دی جانے والی رپورٹس کی روشنی میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا تعین کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 18 جون سے دو جولائی 2020 تک کے درمیانی عرصے میں لاگو ہو گا۔
پاک الٹز کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ شہر کی 41 یوسیز کے مختلف ہاٹ اسپاٹس پرہوگا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع کوونگی اورضلع جنوبی کی پانچ پانچ یوسیز میں لاک ڈاؤن کا اطلاق ہو گا۔
حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع شرقی کی 17، ضلع غربی کی چھ، ضلع ملیر کی چھ اورضلع وسطی کی دو یونین کونسلوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
پاک الٹز کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقے میں ہر طرح کے صنعتی یونٹس بند رہیں گے اور کاروباری سرگرمیاں منسوخ رہیں گی۔
حساس قرار دیے جانے والے علاقوں میں کریانہ اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہوں گے لیکن ریسٹورنٹس کی ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروسز بھی معطل رہیں گی۔
پاک الٹز کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے گھر کا ایک فرد شناختی کارڈ دکھا کر ضروری اشیا کی خریداری کرسکے گا۔
جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا ان میں کورونگی ٹاوَن یوسی 2مخدوم بلاول ، قیوم آباد اے اور بی، اللہ والا ٹاوَن، کورونگی ناصر کالونی، پی اے ٹی کالونی ، دارالسلام، لانڈھی ٹاوَن کے یوسی 9 اور 36 بی ایریا سے رحمانیہ مسجد گلی تک شامل ہیں۔
پاک الٹز کے مطابق لانڈھی ٹاوَن امام بارگاہ ولی عصر ایریا اور پاور ہاوَس ایریا، ملیر ٹاوَن یوسی 1 معین آباد فیز3، گلی ایک، 35/3م اڈل کالونی ، ملیر ٹاوَن جعفر باغ اورنشتر کالونی میں بھی لاک ڈاوَن ہوگا۔
سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق شاہ فیصل ٹاوَن یوسی7 ملت ٹاون، الفلاح سوسائٹی، ملیر ہالٹ، شاہ فیصل ٹاوَن یوسی 9، سی سی اے کالونی، کینٹ بازار اور پرانا اقبال آباد میں بھی لاک ڈاوَن کے فیصلے کا اطلاق ہو گا۔
پاک الٹز کے مطابق ضلع جنوبی میں یوسی کراچی کنٹونمنٹ، بزرٹا لائن، ڈولی خطہ، یوسی صدر 8، برن روڈ، ایم اے جناح روڈ، مین صدراور اردو بازار میں بھی لاک ڈاوَن کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ضلع جنوبی کے یوسی فیز چھ ، خیابان بدر، خیابان محافظ ، یوسی لیاری کے آگرہ تاج اور بہار کالونی میں بھی لاک ڈاؤن ہو گا۔
ضلع شرقی کے گلستان ٹاوَن، یوسی 1 محمد علی سوسائٹی، یوسی 2 بہادر آباد، بلاک 14، گلستان ٹاوَن یوسی 4 عیسیٰ نگری، یوسی 6 کے بلاک 13 ، یوسی 13 کے ڈی 2، یوسی 9 کا بلاک 7، یوسی 10 کے بلاک 14 ،15 ،11 اور گلستان جوہرکے بلاک 2 میں لاک ڈاوَن کیا جائے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق یوسی 12 سچل گوٹھ اوررابعہ پیٹل، یوسی 13 صفورا، یوسی 14 روفی لیک ڈرائیوان، گلستان جوہر کا بلاک 13، جمشید ٹاوَن یوسی 6 پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ اور بلاک6، یوسی 8 بلتی محلہ، یوسی10 جمشید ٹاون مارٹن کوارٹرز اور فاطمہ جناح کالونی، یوسی 11 میں جماعت خانہ جہانگیر روڈ پہ بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بندش ہو گی۔
جمشید ٹاوَن میں جہانگیر روڈ کوارٹرز نمبر2، جہانگیر روڈ نمبر1، ٹین ہٹیا ور بجلی گراوَنڈ میں بھی لاک ڈاوَن لاک ڈاؤن ہو گا۔ جمشید ٹاون یو سی 12 سولجر بازار اور نمائش ایریا میں بھی لاک ڈاؤن ہو گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع غربی میں یوسی 5، گلشن معماراورخدا کی بستی فیز2، یوسی 3، نیول کالونی سیکٹر4، یوسی فور سعید آباد بلاک3، یوسی 6 فرنٹیئر کالونی سیکٹر 4ا ور5، یو سی 6 مالاکنڈ اسپتال،اسماعیلی کوارٹر،ی وسی 6 غازی آباد میں کرسچن کالونی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہے گی۔
پاک الٹز کے مطابق ضلع ملیر میں یوسی 3 کیٹل کالونی، روڈ نمبر9 اورکمرشل مارکیٹ ایریا کو لاک ڈاوَن کیا جائے گا۔
ضلع ملیر گلشن حدید 6، کمرشل مارکیٹ فیز1 اور فیز2 میں لاک ڈاوَن ہو گا جب کہ یوسی 5 جعفر طیار، جناح اسکوائراور کمرشل مارکیٹ میں بھی لاک ڈاوَن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع ملیر کی یوسی 1 مظفر آباد ڈی ایریا میں کمرشل روڈ سے5 بیڈڈ اسپتال تک لاک ڈاوَن ہوگا۔ یوسی ون اولڈ ایریا، جوکب لائن، مجید کالونی سیکٹر 1 اور2 کے علاقے بھی لاک ڈاؤن میں شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطاق ضلع ملیرمیں یوسی ون، سیکٹر ایک اور دومیں مکمل لاک ڈاوَن ہوگا جب کہ
ملیر یو سی 3 میں کمرشل مارکیٹ سے داؤد چورنگی اور 89 پٹرول پمپ تک بند رہے گا۔
یوسی 4 میں میں قائد آباد، گوشت گلی، مرغی خانہ اور مین کمرشل مارکیٹ بھی بند رہے گی۔ یوسی 4 کے مجید پنا والا اور موبائل مارکیٹ سمیت تمام موبائل مارکیٹیں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہیں گی۔