مظفرگڑھ میں خرچے کا دعویٰ دائر کرنے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی سابقہ بیوی کو شدید زخمی اور ساس کو قتل کردیا جب کہ واقعے کے بعد حملہ آور شخص نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی میں سیف اللہ نامی شخص نے سابقہ بیوی اور ساس پر فائرنگ کردی جس سے ساس جاں بحق اور سابقہ بیوی شبانہ مائی شدید زخمی ہوگئی اور واقعے کے بعد سیف اللہ نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق سیف اللہ کی مطلقہ بیوی نے عدالت میں خرچے کا دعویٰ دائر کررکھا تھا اور دعویٰ سے دستبرداری کے انکار پر سیف اللہ نے سابقہ بیوی اور ساس پر فائرنگ کی۔