کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ عارضی طور پر رک گیا ہے تاہم شہر میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے امکانات ہیں، بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، جس کے باعث شہر میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کیا ہے کہ مون سون کا چوتھا اسپیل تمام اسپیلز سے زیادہ طاقتور ہے۔
آج 80 سے 130 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے اور بارش سے قبل شہر میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جب کہ کل بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔