عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 52 اموات اور ایک ہزار 272 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 488 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 30 ہزار 597 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 176 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 138 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 263، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 15، اسلام آباد میں 487، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔