ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد ہلاک ہو گئے اور 3876 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40946 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3876 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 42 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13799 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 23135 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 27188 ہے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1446 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 79760 ہو گئی ہے۔