ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم 24 مارچ کو این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر تشویشناک ہے، محتاط رہنے کی ضرورت ہے، بچوں اور اساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے