من پسند قیمت نہ ملنے پر مقامی دوا ساز ادارے نے روس سے منگوائی گئی کورونا کی ویکسین واپس بھجوانے کی دھمکی دے دی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی قیمت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی تھی جس پر ویکسین منگوانے والی دوا ساز کمپنی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
دوا ساز ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی تجویز کردہ قیمت پر ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں۔
دوسری جانب پاکستان کو رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپ ملنے کا امکان ہے۔
کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں اور کورونا کو ناں کریں۔