کراچی: سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے، مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔
حکومت سندھ نے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کے بعد تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
صوبے میں جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے موقع پر کاروبار بند ہو گا، ریسٹورنٹس کی آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔