کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت 18 پیسے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید مہنگی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 170 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 66 پیسے ہو گئی۔
رواں ماہ ڈالر کی قدر 4 روپے 27 پیسے بڑھی جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 13 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
اسی طرح آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بڑھ کر 173 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔