اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کو روکنے اور شکست دینے کے لیے جو بھی کر سکا کرے گا۔
منیر اکر م نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نےکشمیریوں اور اپنی 20 کروڑ مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہواہے جب کہ پاکستان سمیت دیگرپڑوسیوں کے خلاف بھارت ریاستی دہشت گردی کررہاہے۔
منیر اکرم نے اپنے خطاب میں بھارت کو ہتھیار فراہم کرنے والی ریاستوں کو متنبے کیا کہ بھارت کو ہتھیار دینے والی ریاستوں کو علم ہونا چاہیے کہ 70 فیصد ہتھیار اور افواج پاکستان کے خلاف تعینات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کو روکنے اور شکست دینے کے لیے جو بھی کر سکا کرے گا، پاکستان اپنے مکمل دفاع کو محفوظ رکھے گا۔
مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیامیں امن واستحکام پاکستان او ر بھارت میں تنازعات کے حل سے ہوسکتا ہے۔