سکھر میں کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے پٹڑی کو نقصان پہنچا اور اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ٹریک ٹوٹ گیا۔ دھماکے سے تھوڑی دیر قبل مسافر ٹرین گزری تھی۔
ایس ایس پی ریلوے سکھر امجد منظور نے بتایا کہ اپ ٹریک پر کریکر کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ ٹریک تین گھنٹے بعد بحال کر کے گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے۔