اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تقرری کے قانون میں ترامیم کا مسودہ منظور کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا نیا حل نکالتے ہوئے وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری کے قانون میں ترامیم کا مسودہ منظور کر لیا۔
چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت قانون کا حصہ رہے گی۔
مجوزہ آرڈیننس کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل مکمل ہونے تک پرانے چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات سننے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہو گا جبکہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کے قانون میں ترامیم کا آرڈیننس رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 8 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔