پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 134 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار389کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔