پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 201 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار16 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار685ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 47ہزار934کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔