شائقین کرکٹ کیلئے انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ ٹی20 ورلڈکپ2021 کی ٹرافی پر قبضےکی حقیقی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔
سپر12 راؤنڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرانے کو تیار ہیں۔ سپر 12 مرحلہ آج سےابوظبی میں شروع ہوگا اور پہلے دن دو میچز کھیلے جائیں گے۔
گروپ 1 میں پہلا مقابلہ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔ دوسرا میچ دبئی میں انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیزکے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
اس گروپ میں شامل پرانے حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا 30 اکتوبر کو دبئی میں مد مقابل آئیں گے۔ اس کے بعد دبئی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
اس گروپ کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظبی اور انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچز سے ہوگا۔
گروپ 2 کے مقابلوں کا آغاز بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ سے 24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔
اس کے بعد پاکستان 26 اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا، افغانستان کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔ اس گروپ کے مقابلے 8 نومبر کو ختم ہوں گے۔
پہلاسیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کا آخری تصادم 14 نومبر، اتوار کو دبئی میں ہوگا۔